سرینگر،16جون(ایجنسی) جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا. اس حملے میں ایک ایس ایچ او فیروز ڈار سمیت چھ پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی خبر ہے. دہشت گردوں نے اننت ناگ کے علاقے میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا. پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری لشکر طیبہ نے لی ہے.
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس پارٹی پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار گاڑی میں سوار وہاں سے گزر رہے تھے. اسی دوران دہشت گردوں نے گھات لگا کر پولیس پارٹی پر حملہ کیا. حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور تلاشی مہم شروع کر دیا ہے.